پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

0
154
پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔

ہنگو پولیس کیمطابق پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

Leave a reply