پولیو وائرس کیسے پھیلا ، ڈاکٹر مختار کا اہم انکشاف

0
161
پولیو وائرس کیسے پھیلا ، ڈاکٹر مختار کا اہم انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ عید پر سفر کیوجہ سے پولیو وائرس ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل ہوتا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس امیر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت ہوا جس میں نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ ری اسٹرکچرنگ ترمیمی بل 2024 ءپر غور کیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ہیڈ آف پولیو ایمرجنسی آپریشن انوار الحق نے بتایا کہ اسوقت پورے پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے، پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے 59 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں پولیو کے 19 کیسز معمولی معذوری جبکہ 10 زیادہ معذوری کےکیسز تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ہم 14 ماہ تک پولیو سے پاک تھے، لیکن عید پر سفر سے وائرس پھیل گیا، دو عیدوں پر پولیو کا زیادہ پھیلاؤ ہوا، عید پر سفر کی وجہ سے وائرس پھیل گیا۔

Leave a reply