پولیس کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف

0
139
پولیس کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ملیر ندی اور اس کے گردونواح سے ریت اور بجری کی غیر قانونی اسمگلنگ ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے جس کے بعد ڈی سی ملیر نے کمشنر کراچی کو ریت اور بجری کی چوری سے متعلق خط لکھ دیا۔

جس میں انہوں نے کہا کہ ملیر اور اس کے گردونواح میں بجری چوری کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ متن کے مطابق ایس ایچ او مائنز اینڈ منرل، مقامی پولیس مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے۔

متن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ریت اور بجری نکالنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ڈی سی ملر نے مافیا کے سرپرستوں کی نشاندہی اور کارروائی کا ذکر کیا۔

پولیس کے مطابق ملیر پولیس ریت بجری چوری مافیا کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے، رات 12 بجے کے بعد ریت بجری کی سمگلنگ شروع کر دی جاتی ہے۔

Leave a reply