
ہاٹ لائن نیوز : حافظ آباد میں دربار روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ کیخلاف پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی۔
پولیس کیمطابق اس کارروائی کے دوران ضلعی سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے کر گیٹ کو تالا لگا دیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس جگہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا قبضہ ہے، اور سیکریٹریٹ سے پی ٹی آئی کے بورڈز بھی ہٹا دیے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گیٹ کو تالا لگانے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلیے وہاں پولیس فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
حافظ آباد میں پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے قبضہ ختم کرانے کیلیے کارروائی کرتے ہوئے گیٹ کو تالہ لگا کر پی ٹی آئی کے بورڈز ہٹا دیئے۔ اس کے بعد پولیس فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔









