پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والاگرفتار

0
208
پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے والاگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن نے کہا ہے کہ پولیس کی وردی پہن کر پولیس افسر کا روپ دھار کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری الفلاح پولیس کی جانب سے معمول کی گشت کے دوران کی گئی جہاں مشتبہ شخص کو پولیس افسر کے لباس میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے پکڑا گیا۔

ملزم جس کی شناخت عاطف عرف وکی بابو کے نام سے ہوئی ہے، اس سے قبل اپنی ویڈیوز کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا تھا۔ جعلی پولیس افسر کے خلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Leave a reply