
پشاور میں سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود خان پر ممکنہ حملے کی کوشش پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ اس دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں مبینہ طور پر ٹارگٹ کلرز بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کو محمود خان کو نشانہ بنانے کے لیے باقاعدہ معاوضہ دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس منصوبے کے پس پردہ عناصر اور ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔









