پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنےکا اعلان

0
236
پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنےکا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنے کا اعلان کردیا۔

امن و امان کے حوالے سے ایوان میں بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام، قتل و غارت گری کے خاتمے اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنے کی ضرورت ہے۔ .

اس موقع پر انہوں نے پولیس میں مداخلت نہ کرنے کا عزم کیا اور آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ آج کے بعد پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے آئی جی پولیس سے کہا کہ وہ امن و امان کو بہتر بنانے اور امن کو بہتر بنانے کے لیے اپنی مرضی سے پولیس افسران تعینات کریں۔

Leave a reply