
ہاٹ لائن نیوز : باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ ڈی ایس پی بھائی چینہ کیمطابق واقعے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے۔
ریسکیو عملے کیمطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بم نصب کرنیوالے ملزمان کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔









