پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرالیا

0
192
پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرالیا

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر صادق آباد میں پولیس نے کچےکے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرالیاہے۔

ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسے کانسٹیبل احمد نواز کو صادق آباد پولیس نے رفح میں کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کرالیا جب کہ کانسٹیبل احمد نواز کے ورثا اس کی بازیابی پر خوش ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل ڈاکوؤں نے کانسٹیبل احمد نواز کو ماچھکا کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔

Leave a reply