پولیس نے مردہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

پولیس نے مردہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر دیا
چکوال پولیس نے مردہ شخص کے خلاف قتل کی دھمکیاں دینے اور زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، چکوال پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آ گیا ہے، پولیس نے ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے جو کئی برس پہلے دنیا سے جا چکا ہے۔
مردہ شخص کے خلاف قتل کی دھمکیاں دینے اور زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، چکوال پولیس نے 2021 میں انتقال کرنے والے ملازم حسین کے خلاف مقدمہ درج کر دیا، ساڑھے 3 سال پہلے انتقال کرنے والے شخص پر خاتون کا راستہ روکنے اور دھمکیوں کا بھی الزام ہے، مغلاں پولیس نے مقدمہ متوفی ملازم حسین کے خلاف درج کیا ہے۔









