
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران علاقہ تھانہ سنگجانی سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کرلیا جبکہ ملزمان کی تلاش کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید نفری کی مدد سے تلاش شروع کردی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سےہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر، کلاشنکوف، تار سمیت خودکش جیکٹ کا سامان اپنی تحویل میں لیا۔
ترجمان کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا جبکہ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا جارہا ہے۔ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر آپریش جاری ہے ۔









