پولیس موبائل کو حادثہ، 4 شہید ، 3 زخمی

0
197
پولیس موبائل کو حادثہ، 4 شہید ، 3 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ایس ایس پی کشمور کے اسکواڈ کی گاڑی کو کندھ کوٹ میں مچھی بنڈو انڈس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا، ٹائر راڈ ٹوٹنے سے پولیس موبائل الٹ گئی اور کھائی میں گر گئی۔

حادثے میں موبائل میں سوار 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a reply