
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا ہوا ہے، خالق شہید پولیس اسٹیشن کے موبائل گشت پر تھے کہ موبائل گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکہ ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
زخمیوں کو سول اسپتال کے ابتدائی شعبہ حادثات میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔