پولیس مقابلے کا ڈراپ سین، محبت نے نوجوان ڈاکو بنادئیے

ہاٹ لائن نیوز : مقابلے کا ڈراپ سین کراچی کے علاقے پیر آباد میں ہوا، محبت نے نوجوان کو ڈاکو بنا دیا، کراچی پولیس چیف کیجانب سے بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کر لی، گھر کے مالک کی بھانجی نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے بارے میں بتا دیا۔ پیسہ اور سارا منصوبہ بھتیجیوں نےبنایا۔
عشق نے ڈاکو بنا دیا، ڈکیتی کی واردات کرنے والا نوجوان مقابلے میں مارا گیا، آئی جی کی تفتیشی ٹیم نے رپورٹ مکمل کر لی، دونوں نوجوانوں کیجانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔
3 دسمبر کو کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس مقابلے میں بلاول اور نقاش کی ہلاکت کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کی تفتیشی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق واقعہ مدعی مبارک شاہ کے گھر پر پیش آیا۔
تمام واقعے کی منصوبہ بندی لڑکیوں نے کی، مدعی کی بھتیجی صابرہ نے گھر میں ٹیوشن پڑھانے آنے والی بہنوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا، لائبہ کی درخواست پر اسکا دوست بلاول ساتھی پینٹر کے ساتھ واردات کے لیے پہنچا تھا۔
تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھتیجی نے مالی بدحالی کے باعث واردات کی منصوبہ بندی کی، مدعی مبارک شاہ اور اہل خانہ گھر سے نکلے، بھتیجی نے لڑکوں کو آنے کا کہا۔
رپورٹ کے مطابق لائبہ نے اپنے دوست بلاول اور اس کے ساتھی نقاش کو برقع پہنا کر گھر بھیج دیا۔
دونوں لڑکے برقعہ پہن کر مبارک شاہ کے گھر پہنچے تو قریبی دکاندار نے ان کے جوتے دیکھ کر فوراً مدعی مبارک شاہ کو بتایا۔ اسی دوران مدعی نے پولیس کو بھی اطلاع دی اور گھر پہنچ گیا۔ دونوں نوجوان پولیس کیساتھ مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔









