
پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم ہلاک
لاہور میں سی۔ سی۔ ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی میں 1 خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک ہوا، ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم قتل، ڈکیتی، گاڑیاں چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا تھا، اور 78 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔
پولیس کو دیکھتے ہی ملزم شیر اور اس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور پھر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، ملزم شیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ شیر کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ملزم شیر متعدد سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔









