پولیس مقابلہ : پروفیسر کے قاتل سمیت 4 ڈاکو ہلاک

0
255
پولیس مقابلہ : پروفیسر کے قاتل سمیت 4 ڈاکو ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن میں مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عبدالقادر اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکوؤں نے چنددن پہلے اقبال ٹاؤن میں پروفیسرکو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب کاہانہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کاہنہ میں موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

Leave a reply