پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کا ڈانس وائرل

0
265
پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کا ڈانس وائرل

ہاٹ لائن نیوز : پتوکی میں پولیس خدمت مرکز میں خواجہ سرا کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، شدید گرمی کے بعد بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا تو خواجہ سرا خوبصورت موسم کو انجوائے کرنے قصور کے پولیس خدمت مرکز میں پہنچ گیا، خدمت مرکز کے احاطے میں ٹک ٹاکر خواجہ سرا اپنے فن کے جلوے دکھا کر لوگوں کو محظوظ کرتا رہا اور کیمرے میں محفوظ کرتا رہا۔

ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی۔ پی۔ او قصور عیسیٰ سکھیرا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی۔ ایس۔ پی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے، جب کہ ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ سرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو وائرل کی تھی۔

Leave a reply