پولیس جیکٹ میں تاجر کا اغوا اور ڈکیتی کا واقعہ

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے ایک اور تاجر کیساتھ قلیل مدتی اغوااور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، تاجر کو پولیس جیکٹس میں ملبوس افراد نے لوٹ لیا۔
متاثرہ تاجرنےبتایا کہ ملزمان نے گاڑی پر پولیس جیکٹ اور پولیس لائٹس کا استعمال کیا، ملزمان سفیدرنگ کی کرولامیں آئےاور ڈاکوگاڑی اور 4 لاکھ 15 ہزار روپے لوٹ کرلےگئے۔
پولیس نے 17 جنوری کو پیش آنیوالے اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کیمطابق ڈکیتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔
تاجرنےپولیس کو بتایا کہ جمالی پل سے اترتے ہی سفید رنگ کی کرولا نے پولیس لائٹس سے راستہ مانگا اور سرکاری گاڑی کے طور پر راستہ دیا تو ملزمان نے میری گاڑی کو روک لیا۔
تاجر کے مطابق چاروں ملزمان نے اسے زبردستی گاڑی سے اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھایا۔ واردات کے دوران ملزم کے پاس واکی ٹاکی بھی تھی۔
تاجر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے میرے ہاتھ پاؤں باندھے اور آنکھوں پر پٹی باندھی اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان گاڑی سے 4 لاکھ 15 ہزار روپے بھی لے گئے۔ اسے بائی پاس پر پھینک کر فرار ہو گئے۔









