
ہاٹ لائن نیوز : لاہور پولیس کئی سال گزرنے کے باوجود تائی کوانڈو چیمپئن محمد حماس کو بازیاب نہ کر سکی۔ پولیس کے مطابق اغوا کار کا فون کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
پولیس کال ڈیٹا کا استعمال کر رہی ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ آخری کال کس نے کی اور کیوں کی تھی۔ اس کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ محمد حماس کو چند روز قبل نواب ٹاؤن میں نجی یونیورسٹی کے گیٹ نمبر دو کے باہر سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔









