پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر 20 قیدی جیل سے فرار

0
216
پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر 20 قیدی جیل سے فرار

ہاٹ لائن نیوز : راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20 قیدی دن دیہاڑے ایک پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیل سنتری قیدیوں کو بیرک سے باہر لے جانے کیلیے دروازہ کھولنے گیا۔ چند قیدی مرچیں لے کر پہلے ہی تیار تھے، جو سنتری کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر آسانی سے فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے سنتری کی بندوق چھین لی اور فائرنگ کی۔ پولیس نے ایک قیدی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاہے ، فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل ، منشیات فروشی کے الزامات میں گرفتار افراد بھی شامل ہیں۔

Leave a reply