پولیس اہلکار نے بوڑھے مسافر کی جان بچالی

0
202
پولیس اہلکار نے بوڑھے مسافر کی جان بچالی

ہاٹ لائن نیوز : میانوالی سٹیشن پر ریلوے پولیس اہلکار نے مسافر کی جان بچائی، چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کرنے والا کمزور مسافر اترتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا۔

پاکستان ریلوے کے پولیس افسر کی چوکسی نے ایک اور مسافر کی جان بچالی، مسافر غلام اکبر نے میانوالی ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین تھل ایکسپریس سے نیچے اترنے کی کوشش کی، لیکن لاپرواہی کے باعث مسافر اترتے وقت توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ اورپھسل گیا۔

ہیڈ کانسٹیبل محمد انور نے مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا، اہلکار کی بروقت جوابی کارروائی سے بوڑھےمسافر کو بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔

مسافر غلام اکبر نے ریلوے پولیس افسر کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a reply