پولیس اہلکار اپنی تین بیٹیوں کو فروخت کرنے پر مجبور

0
169
پولیس اہلکار اپنی تین بیٹیوں کو فروخت کرنے پر مجبور

ہاٹ لائن نیوز: سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس اہلکار اپنی تین بیٹیوں کو بیچنے پریس کلب کے باہر پہنچ گیا۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اسے چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اس لیے وہ لڑکیوں کو بیچنے آیا ہے۔

لیڈیز جیل حیدرآباد میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل توفیق حسین نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے میری تنخواہ کا مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہیڈ کانسٹیبل کا الزام ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے انہیں پیٹرول دیے بغیر باہر کا کام کرنے پر مجبور کیا اور باہر کام کرنے سے انکار پر انکی تنخواہ روک لی۔

ہیڈ کانسٹیبل توفیق نے درخواست کی کہ میری تنخواہ دی جائے اور لیڈیز جیل سےمیری ٹرانسفر کر دی جائے۔

Leave a reply