پولیس اہلکاروں کیلیے ‘ہارڈ ایریا الاؤنس’ منظور

0
189
پولیس اہلکاروں کیلیے 'ہارڈ ایریا الاؤنس' منظور

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچے کےعلاقے میں چوکیوں پر ڈیوٹی کرنیوالے اہلکاروں کے ہارڈ ایریا الائنس کی باضابطہ منظوری دےدی۔

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ناہموار علاقوں میں ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو ماہانہ 25 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبلز کو 20 ہزار روپے ماہانہ ہارڈایریاالاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح کچے کے علاقے میں خدمات انجام دینے والے درجہ چہارم کے پولیس افسران کو 18000 روپے ماہانہ ہارڈ شپ الاؤنس دیا جائے گا۔

Leave a reply