پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کی وڈیو وائرل

0
296
پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کی وڈیو وائرل

ہاٹ لائن نیوز : پشاور کے علاقے یکہ توت میں پولیس اور راہزن کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک راہزن جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی ہے جس میں ملزمان اور اہلکاروں کو ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہزن ہلاک جب کہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ملزم کی جیب سے غیر ملکی سٹیزن کارڈ برآمد ہوا ہے جب کہ زخمی پولیس اہلکار کو ایل آر ایچ سپرل منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply