
اسلام آباد: پاکستان کی بندرگاہی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے، ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کی نویں ترقی یافتہ بندرگاہ قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر حاصل ہونے والی یہ رینکنگ پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ حکومتی اصلاحات اور جدید بندرگاہی نظام کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے بندرگاہ کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بندرگاہوں کی جدید کاری کے ذریعے خطے میں شپنگ کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہے، جس سے ملکی معیشت کو فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔








