پنکج ادھاس انتقال کر گئے

0
312
پنکج ادھاس انتقال کر گئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار پنکج ادھاس انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔

وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ پنکج ادھاس کا پیر کی صبح 11 بجے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

پنکج ادھاس نے پچاس سال سے زائد عرصے تک اپنی غیرفلمی غزلوں اور گانوں سےلاکھوں مداحوں کو مسحور کر رکھا ہے۔

پنکج نے 1983 میں فلم ‘نام’ کے لیے گائے گئے گانے ‘چٹھی آئی ہے’ سے پورے ایشیا میں شہرت حاصل کی۔

Leave a reply