پنجگور میں فائرنگ کا واقعہ، رکن اسمبلی کے بھائی جاں بحق

0
97
پنجگور میں فائرنگ کا واقعہ، رکن اسمبلی کے بھائی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں رکن بلوچستان اسمبلی کے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ کے بھائی تھے، جبکہ بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی تھے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف زاویوں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a reply