پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 پنجابی مزدور جاں بحق

0
259
پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 پنجابی مزدور جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جب کہ 7 مزدوروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پنجگور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پنجگور کے علاقے خدا بدن میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے 7 بے گناہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کردیا جب کہ واقعے میں 2 مزدور زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس، سیکیورٹی اہلکار اور کارکن موقع پر پہنچ گئے جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کیمطابق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے بے دردی سے قتل کیا۔

جاں بحق افراد پنجگور کے علاقے خدا بدن میں مکان کی تعمیر کا کام کرتے تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان سے تھا۔

Leave a reply