پنجاب کے9اضلاع میں سیلاب کےباعث پولیومہم مؤخر

پنجاب کے متعدد اضلاع میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث انسداد پولیو مہم مؤخر کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور موجودہ حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کےمطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپور میں مہم عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی ہے۔ تاہم راولپنڈی، اٹک، میانوالی، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں مہم اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔
ملک کے دیگر حصوں میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شیڈول کے مطابق شروع ہوگی۔ حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ جب بھی ٹیمیں ان کے علاقوں میں پہنچیں، وہ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔









