
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت طویل عرصے سے ڈاکٹروں کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہیں۔
ڈیلی ویجز پر بھی ڈاکٹرز کی 100 فیصد موجودگی نہ ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے 22 بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹرز نہیں ہیں، جب کہ سرگودھا میں 15، جہلم میں 13، گجرات میں 12، بہاولنگر میں 11 مراکز صحت پر ڈاکٹر موجود نہیں ہیں۔
اسکے علاوہ سیالکوٹ اور میانوالی میں 10، 10 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اٹک میں 9، 9 آسامیاں خالی ہیں۔ پاکپتن، خوشاب، جھنگ اور بہاولپور میں بھی صورتحال ٹھیک نہیں، جہاں ڈاکٹروں کی 8، 8 نشستیں خالی ہیں، جب کہ شیخوپورہ، ملتان میں 5، لودھراں، گوجرانوالہ چکوال میں 4، 4 نشستوں پر ایک بھی ڈاکٹر نہیں ہے۔ جبکہ راجن پور ،قصور اور ڈی جی خان میں 3 ،3 نشستیں خالی ہیں۔








