
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کی نومنتخب کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےنومنتخب صوبائی کابینہ کاپہلااجلاس آج طلب کرلیاہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز آج پنجاب کابینہ کےاجلاس کی صدارت کرینگی، صوبائی کابینہ کےپہلےاجلاس میں رمضان پیکج کی منظوری دی جائیگی، اسکے علاوہ کئی اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔
پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نےگزشتہ روز حلف اٹھایا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزراء سےحلف لیا۔
پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور عظمیٰ بخاری ، بلال یاسین، خلیل طاہر سندھو،عاشق حسین شاہ، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ اروڑہ،ذیشان رفیق، بلال اکبر، فیصل ایوب، شفیع حسین اور سہیل شوکت بٹ بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔









