پنجاب پولیس کے جوانوں پر فخر ہے ؛ آئی جی پنجاب

0
236
پنجاب پولیس کے جوانوں پر فخر ہے ؛ آئی جی پنجاب

ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن اور سپیشل سکیورٹی یونٹ کراچی کے اشتراک سے کراچی میں سیکنڈ ایکسٹریم ہینڈگن چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا ، جس میں پنجاب پولیس کے جوانوں نے انفرادی و ٹیم کیٹگریز میں سلور میڈلز اپنے نام کر لئےہیں۔

اس جیت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قومی سطح کے مقابلے میں پنجاب پولیس کے جوانوں کی کارکردگی پر فخر ہے ، جوانوں کو فرائض کی بجا آوری کے ساتھ دیگر میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نےکہا ہے کہ اس قسم کے مقابلوں میں شرکت سے جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار اور بہتری پیدا ہوتی ہے۔

Leave a reply