
ہاٹ لائن نیوز : سپیشل سکیورٹی یونٹ کراچی اور انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن کے اشتراک سے کراچی میں سیکنڈ ایکسٹریم ہینڈگن چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کے جوانوں نے انفرادی اور ٹیم کیٹگریز میں سلور میڈلز اپنے نام کر لئے۔
میانوالی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل افتخار خان نے لا انفورسمنٹ کی انفرادی کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کیا، پنجاب پولیس کی ٹیم نے پاکستان بھر کی فورسز کی ٹیموں کے مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا۔
مقابلے میں پاکستان بھر کی فورسز سمیت روسی سفارتکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔








