
پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے
مریم نواز شریف نے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول دے رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کروا رہے ہیں۔









