پنجاب میں 16 سال کے نوجوانوں کے لیے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت

0
76
پنجاب میں 16 سال کے نوجوانوں کے لیے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت

پنجاب حکومت نے صوبے میں 16 سال کی عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی داخلہ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کو منظوری دے دی ہے۔
حکومت پنجاب نے 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس پرمٹ کے تحت نوجوان موٹر سائیکل سوار قانونی طور پر ڈرائیونگ کر سکیں گے اور لائسنسنگ اتھارٹی اس کی جاری کرے گی۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کی بغیر لائسنس ڈرائیونگ کو کنٹرول کرنا اور روڈ سیفٹی میں بہتری لانا ہے تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔
بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوجوان ڈرائیورز کو موٹر سائیکل چلانے کے دوران مقررہ حفاظتی شرائط اور نگرانی کی پابندی کرنی ہوگی، اور ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

Leave a reply