
لاہور: پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھول دیے جائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات، کے مطابق اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں ہفتے میں پانچ دن معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں چار دن کھلنے کا ذکر جعلی ہے۔
رانا سکندر حیات نے مزید بتایا کہ کلاسز مکمل طور پر فزیکل ہوں گی اور ہائبرڈ یا آن لائن نظام نافذ نہیں کیا جائے گا، یعنی طلباء کو اسکول آ کر پڑھائی کرنا ہوگی۔









