پنجاب میں پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

0
91
پنجاب میں پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

لاہور: پنجاب کے تین اضلاع میں شہریوں کے لیے اہم ریکارڈ کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اب پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔

لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور نادرا پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے دستخط کیے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں اسے پنجاب بھر کی یونین کونسلز تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد کے مطابق شہری سہولت کو بڑھانے کے لیے پاک آئی ڈی ایپ میں مزید خدمات شامل کی جارہی ہیں۔ ڈی جی نادرا پنجاب فضا شاہد نے بتایا کہ نئے نظام کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے اہم ریکارڈ کی رجسٹریشن باآسانی کر سکیں گے۔

Leave a reply