پنجاب میں ٹریفک قوانین مزید سخت، جرمانوں اور سزاؤں میں اضافہ تجویز

0
136
پنجاب میں ٹریفک قوانین مزید سخت، جرمانوں اور سزاؤں میں اضافہ تجویز

پنجاب میں ٹریفک قوانین مزید سخت بنانے کے لیے پنجاب موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ مجوزہ ترامیم میں مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر قید اور بھاری جرمانوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیش کردہ مسودے کے مطابق، کالے شیشوں والی گاڑی چلانے یا کم عمر ڈرائیور کو گاڑی دینے پر چھ ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح ون وے کی خلاف ورزی کو بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے، دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکل استعمال کرنے، ہیلمٹ نہ پہننے یا سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔

گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے کی صورت میں مجوزہ سزاؤں میں چھ ماہ قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ شامل ہے۔

مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیے الگ الگ جرمانے بھی مقرر کیے گئے ہیں:

تھری وہیلر: 3 ہزار روپے

کار: 5 ہزار روپے

لگژری کار: 8 تا 10 ہزار روپے

ٹرانسپورٹ گاڑیاں: 15 ہزار روپے

مسودے میں تیز رفتاری، اوورلوڈنگ، ٹریفک سگنل توڑنے، زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی اور ناقص لائٹس والی گاڑی چلانے پر بھی جرمانے بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔

آرڈیننس کو ابتدائی طور پر متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کی منظوری کے بعد یہ ترامیم باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کریں گی۔

Leave a reply