
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں ٹریڈرز اور پولٹری فارم مالکان نے ضلعی انتظامیہ سے مرغی کی قیمت پر مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا، پولٹری فارم مالکان نے چکن کا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مرغی کی قیمت کم کروانے میں کامیاب نہ ہو سکی،
ذرائع کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے،مرغی کے صاف گوشت کی فی کلو قیمت آٹھ سو روپے سے زائد وصول کی جا رہی ہے جبکہ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مرغی کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔









