پنجاب میں سی سی ڈی کے لیے ایک ہزار نئی بھرتیاں منظور

0
52
پنجاب میں سی سی ڈی کے لیے ایک ہزار نئی بھرتیاں منظور

لاہور: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے اور اس مقصد کے لیے 491 ملین روپے کے فنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
محکمے میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف کیڈرز میں افسران اور اہلکار بھرتی کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں خطرناک جرائم، ڈاکوں اور اشتہاری عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سی سی ڈی مارچ 2025 میں قائم ہوا، اور اس کے لیے کل 7486 افسران و اہلکاروں کی منظوری تھی۔ تاہم، موجودہ وقت میں صرف 3904 اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں اور 3582 اسامیاں خالی ہیں۔
سی سی ڈی کے قیام کے بعد صوبے میں ڈکیتی کے واقعات میں 55 فیصد اور قتل کے واقعات میں 45 فیصد کمی دیکھی گئی، جو محکمہ کے اسلحہ سے پاک کرنے کے اقدامات کی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔
نئی بھرتیوں میں 8 ایس پی جنرل ایگزیکٹیو، 3 ایس پی لیگل، 19 ڈی ایس پی جنرل ایگزیکٹیو، 10 ڈی ایس پی لیگل، 51 انسپکٹر جنرل ایگزیکٹیو، 141 سب انسپکٹر، 173 اے ایس آئی، 35 ہیڈ کانسٹیبل، 100 ڈرائیور کانسٹیبل اور 460 کانسٹیبل شامل ہیں۔
اس اقدام کے ذریعے صوبائی پولیس کی کمی کو پورا کرنے اور سی سی ڈی کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply