پنجاب میں سیلاب سے تعلیمی نظام متاثر، 7 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم

0
57

پنجاب میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں 2,900 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ بند کیے گئے اسکولوں میں لڑکوں کے 1,400 اور لڑکیوں کے 1,500 اسکول شامل ہیں۔

حکام کے مطابق تقریباً 7 لاکھ بچے فی الحال تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔ سیلاب کے باعث ایک ہزار 150 اسکولوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، 850 سے زائد اسکولوں کی عمارتیں جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں جبکہ 45 اسکول مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔

گجرات، حافظ آباد، مظفر گڑھ، نارووال اور ملتان کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی خلاء کو پُر کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں متبادل اسکولوں میں طلبہ کو منتقل کرنا، ہفتہ کے دن کلاسز لینا، اضافی کلاسز کا انعقاد اور موبائل تعلیمی یونٹس کا آغاز شامل ہے۔

حکومت پنجاب نے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے مختص شدہ 40 ارب روپے کے فنڈز اسی مقصد کے لیے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply