پنجاب میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع

0
157
پنجاب میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع

ہاٹ لائن نیوز : انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں شروع ہوگی۔

پنجاب حکومت نے پولیو مہم میں نقل مکانی کرنے والی آبادی کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے کے داخلی راستوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے روٹین امیونائزیشن کی کوریج کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ نقل مکانی کرنےوالی آبادی مسڈ چلڈرن کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

Leave a reply