پنجاب حکومت کی پھرتیاں

0
242

ہاٹ لائن نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرزکا ویڈیو لنک اجلاس ہوا ۔

چیف سیکرٹری نے اشیاء ضروریہ کے نرخوں کی مانیٹرنگ کیلئے تمام انتظامی افسران کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کی

 چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے اشیاء کی نقل و حرکت کے اخراجات کم ہوں گے ، اخراجات میں کمی کے تناسب سے اشیاء خورونوش کے نرخوں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنرز کو سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اشیاء خورونوش کے نئے نرخ، ٹرانسپورٹ کرائے نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا گیا ۔

 اجلاس میں راولپنڈی میں سبزی منڈی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔

گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے انتظامی افسران کو متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا ، سپیشل برانچ اور اربن یونٹ کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ اشیاء کی قیمتوں کیساتھ طلب اوررسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، ڈپٹی کمشنرز سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کریں۔

مختلف شہروں میں سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں فرق کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے سیکرٹری صنعت کوہدایات جاری کی گئی ۔

سیکرٹری صنعت احسان بھٹہ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث اگلے دو سے تین روز میں اشیاء کے نرخوں میں کمی آنا شروع ہوگی۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ڈی آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

Leave a reply