پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں ججز کے تبادلے

0
186
پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں ججز کے تبادلے

لاہور(کورٹ رپورٹر)
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 25 ایڈیشنل سیشن ججوں اور 42 سول ججوں کے تبادلے کردیئے گئے،نوٹیفکیشن کیمطابق ایڈیشنل سیشن جج خرم شہزاد ،رفاقت علی قمر ،ساجدہ احمد کا تبادلہ لاہور،صداقت حسین کا اٹک،شاہد حسین کا گجر خان، شہنشاہ رضا کا نارووال،سعد سلمان خان کاپاکپتن۔ مسرور انور کارینالہ خورد،محمود غنی کا ملتان اور احسن محمود کا تبادلہ بھوانہ کردیا گیا،سول جج صائمہ یعقوب کا وزیر آباد ، نجیب الحسن،سدرۃ المنتہا کا گجرات،ذوفشاں انجم کا نوشہرہ ورکاں، محمد خرم کا کوٹ مومن،عقیل احمد کاملکوال،احسن منظور کاگوجرہ، ذیشان حیدر کاسمندری،شائستہ عبید ، محمد عبید کاملتان کردیا گیا۔

Leave a reply