پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

0
114
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

سوئی نادرن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کے لیے دسمبر سے فروری تک گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو دن میں تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی تاکہ بنیادی ضروریات جیسے ناشتہ اور کھانا پکانے میں آسانی ہو۔

جاری کردہ اوقات کے مطابق:

صبح: 5:30 سے 8:30 بجے تک

دوپہر: 11:30 سے 1:30 بجے تک

شام: 5:30 سے 8:30 بجے تک

حکام کا کہنا ہے کہ صنعتی شعبے کو گیس کی بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، تاہم سردیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث گھریلو صارفین کے لیے شیڈول میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سسٹم میں گیس کی فراہمی جاری ہے اور کسی قلت کا سامنا نہیں، تاہم گیس کی بلند قیمتوں کے پیش نظر صارفین کو ضرورت کے مطابق استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply