
ہاٹ لائن نیوز : ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کو پولیس نے بھگدڑ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ‘پشپا 2’ کے پریمیئر کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھی جب کہ اسکے دو بیٹے بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ہ
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار الو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے الزام میں تلنگانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ الو ارجن کی گرفتاری کی تصاویر بھی بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ الو ارجن کیساتھ انکی سیکورٹی ٹیم اور سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کیخلاف قتل اور تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔








