
ہاٹ لائن نیوز : قتل کے ڈرامے کا ڈراپ سین متنی میں ہوا۔ ملزم عمر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے کاشف کو دوست نہ بننے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
تھانہ متنی پولیس نے ابتدائی تفتیش اور تفتیش کی روشنی میں کہا ہے کہ دوہرے قتل کی اس واردات میں مقتول کے فون نے ملزم کو بے نقاب کر دیا ہے۔
تھانہ متنی کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزم عمر نے بتایا کہ اس نے ذاتی رنجش کی بنا پر کاشف کو قتل کیا تاہم وہ ہارون کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا۔
ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان کے مطابق ملزم نے واقعے سے متعلق تمام شواہد چھپانے کے لیے مقتولین کاشف اور ہارون کے موبائل فون کنویں میں پھینکے تھے، جنہیں برآمد کرلیا گیا۔









