
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی تحقیقاتی ادارےنے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کیمطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر کراس کروانے کیلیے 3 لاکھ روپے فی کس ادا کرتا تھا جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سیکیورٹی کے ذریعے ایران سے ڈی پورٹ کیاجاتا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ کی رپورٹ درج کرائی گئی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔









