پریڈی پولیس اسٹیشن میں شہری کی ہلاکت ؛ اہلخانہ کااحتجاج

ہاٹ لائن نیوز : شہرقائدمیں پریڈی تھانےلاک اپ کےاندر گزشتہ رات مبینہ پولیس تشددسے وقاص نامی شہری کی ہلاکت پراہلخانہ کیجانب سے شاہراہ مراكش روڈ، ریگل چوک سے تبت چوک جانیوالی دونوں سڑکوں پر احتجاج کیاجارہا ہے، جسکے باعث ٹریفک معطل ہوگیاہے۔
مظاہرین پولیس کیخلاف نعرےبازی کرتےہوئےانصاف کامطالبہ کررہے ہیں۔
اہلِخانہ کیمطابق گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل اسامہ کی بائیک سے ٹکرانیکے بعدوقاص کوگرفتار کیا گیا تھا، جسکے بعد ذاتی رنجش پر پولیس اہلکاروں نے رات بھروقاص کستشدد کا نشانہ بنایا۔
اہلِ خانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے رات کو وقاص اور دیگر دو افرادکو لاک اپ میں شدیدتشددکانشانہ بنایا۔ صبح اہلِخانہ کو اطلاع دی گئی کہ وقاص جانبحق ہوگیاہے اور اسکے جسم پرتشددکے واضح نشانات موجود تھے۔
ایس ایچ او پریڈی کا کہنا ہے کہ پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کسطرح ہوئی،اسکا تعین پوسٹ مارٹم کےبعدکیاجائیگا۔









