پرینیتی چوپڑا اور رگھو چڈھانےمداحوں کو خوشخبری سنادی

مشہور بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر، سیاستدان راگھو چڈھا، جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔ حال ہی میں دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک خاص پوسٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی۔
جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک کیک پر “3=1+1” لکھا ہوا تھا، اور اس کے ساتھ ننھے قدموں کی تصویر بھی دکھائی گئی، جو اس نئے آغاز کی علامت تھی۔
مداحوں کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا اور سیاسی حلقوں سے بھی جوڑے کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں، اور ہر طرف سے نیک خواہشات کا اظہار ہو رہا ہے۔









